سرعت انزال اور رقت منی کا لاجواب نسخہ


سفوف تسکین  المعروف کتیرے والا   احباب انتہائ معتبر نسخہ پیش کر رھا ھوں  لیکن خدا را چند روپے بچانے کی خاطر خود طبیب بننے کی کوشش مت کریں اور نا ھی جلد بازی کرتے ھوئے پنساری کے ھتھے چڑھیں  طب کے زوال میں جہاں بخیل حکما مجرم ھیں وھاں ان پنساریوں نے بھی اپنا کمال دکھایا ھے  یہ یاد رکھیں کے دوا کا معیار اجزا کی درستگی اور تازگی اور پسائی کا درست طریقہ ھی نسخہ کی افادیت کا ضامن ھوتا ھے لہذا دوا سازی خود کرنے کے بجائے طبیب سے ھی مدد لیں  تو چلیں جناب موضوع کی جانب مذکورہ نسخہ  سرعت انزال اور رقت منی میں جب اعلی سے اعلی نسخہ جات جواب دے جائیں تو یہ نسخہ  بفضلہ اپنا کمال دکھاتا ھے  اور  جب گرم ادویہ کی کثرت سے  گردوں میں حرارت بڑھ جاے اور احتلام کی کثرت ھو جاے جو کسی بھی دوا سے قابو نا آے  تو یہ نسخہ مفید ثابت ھوتا ھے نسخہ نسخہ نسخہ  کتیرا ,  نشاستہ, طباشیر کبودی,دانہ الائچی خورد و کلاں , ست گلو خانہ ساز , ست سلاجیت , کباب چینی , کشتہ قلعی, سپستان,تالمکھانہ, کتھہ سفید,خس,کندر, کنجد سیاہ ,گل انار , اصل السوس,برگ حنا,ریوند خطائی  تمام اشیا  برابر وزن  لیکر  صاف کر کے  سفوف بنا لیں  اور برابر وزن  شکر ملا لیں  خوراک  دس گرام بوقت صبح  گاے کے دودھ کے ساتھ استعمال فرمائیں پندرہ دن کافی ھے۔

Comments